پشاور
خیبرپختونخوا کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال پر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU) کی رپورٹ نے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 390 ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، جب کہ انتہائی اہم 200 ترجیحی ادویات میں سے صرف 41 فیصد ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ 19 فیصد بیت الخلا ناقابل استعمال ہیں، جو مریضوں اور تیمارداروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
ماہرین صحت نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔