ایبٹ آباد ۔مری روڈ پر حادثہ ,محکمہ جنگلات کا اہلکار جانبحق,گزشتہ روز حادثہ میں جانبحق اور زخمی ہونے والے ساتھی کی خبر گیری کے لٸیے جاتے ہوٸے مری روڈ پر دھوبی گھاٹ چوک کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجت میں دوبھتر کا رہائشی محکمہ جنگلات کا ملازم اور تین بہنوں کا اکلوتا بھائی 25سالہ ملک آفاق احمد جان کی بازی ہار گیا۔زراٸع کے مطابق ملک آفاق احمد گھر میں افطاری کرکے ٹھنڈیانی حادثے میں اپنے دوست فارست گارڈ کی گاڑی کے حادثے کا سن کر جائے وقوعہ کی طرف جا رہا تھا خود موت کے منہ میں چلا گیا اور ہنستا بستا گھر ایک دم ماتم کدہ بن گیا مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات مری روڈ پر دھوبی گھاٹ چوک کے قریب ملک آفاق کے موٹر ساٸیکل کو گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار د محکمہ جنگلات کا ملازم نوجوان آفاق احمد شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کے روز انتقال کر گیا۔زراٸع کے مطابق ملک آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا اور تین بہنوں کا بھاٸی تھا اس کی ناگہانی موت پر اس کے گھر والے غم سے نڈھال ہو گئے۔۔