Skip to content

دو بھائیوں کے قتل کیس میں سب انسپکٹر کیڈٹ اجمل کو انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

شیئر

شیئر

دوہرے قتل کیس کا معاملہ۔ تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر الزامات ثابت ہونے کے بعد نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ڈی پی اوہری پور۔ انکوائری کے مطابق تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر قاضی اجمل مخالفین سے رشوت لےکردوسگےبھائیوں کوقتل کروانے میں ملوث تھا۔ڈی پی او ہری پور کی جانب سےبنائی گی انکوائری کمیٹی نےتحقیقات کےدوران شواہدکےساتھ سب انسپکٹرکوملوث پایا ۔ اور ڈی پی او ہری پور کو تمام انکوائری اور ثبوت پیش کر دئیے۔ جس پر ڈی پی او ہری پور نے قاضی اجمل کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے اسے قبل بھی قاضی اجمل تھانہ مکھنیال اورٹی آئی پی معطل ہوکرضلع بدربھی ہوچکاتھا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں