Skip to content

سوشل میڈیا پر انتشار انگیز مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ،مانیٹرنگ سیل قائم ،نگرانی شروع۔

شیئر

شیئر

سوشل میڈیا کا منفی استعمال، خصوصاً فرقہ واریت کو فروغ دینا، نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنا اور عوام کو گمراہ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ ایسے عناصر معاشرے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر نگرانی مانسہرہ پولیس نے ایک خصوصی آئی ٹی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے جو چوبیس گھنٹے ایسے مواد اور اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔

مزید برآں، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ ایک سخت وارننگ ہے اُن تمام افراد کے لیے جو سوشل میڈیا کو فتنہ، نفرت اور شر انگیزی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہیں کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ انجانے میں یا کسی کے بہکاوے میں آ کر ایسے جرائم کا حصہ نہ بنیں۔

اپنے بچوں کے مستقبل کو بچائیں، نفرت سے نہیں، علم اور شعور سے جڑیں۔

مانسہرہ پولیس — عوام کی محافظ، ہر وقت مستعد!

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں