Skip to content

مانسہرہ سسل تمبر کھٹہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گولیاں مار دیں،دو جانبحق،تین شدید زخمی

شیئر

شیئر

مانسہرہ
تھانہ خاکی کی حدود سسل تمبر کٹھہ میں نشے دھت ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد قتل ،مقتول کی بیوی،بھائی اور بھتیجے سمیت تین افراد شدید زخمی،زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا دیا گیا ہے۔مقتول کے ورثا کے مطابق مختیار ولد خواص بابا کا خاندان دن تین بجے اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزم عدیل عرف کاکا اچانک کلاشنکوف اٹھائے نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوا جسے منع کرنے ہر ملزم نے پورے خاندان کو کلاشنکوف کے برسٹ مار کر گولیوں سے بھون ڈالا،گولی لگنے سے قاسم ولد مسکین جانبحق ہو گیا جبکہ مقتول کی اہلیہ مسماة (الف )مختیار ولد خواص،وقار ولد مختیار اور نعیم ولد نواز ساکنہ تمبر کٹھہ شدید زخمی ہو گئیے ۔زخمیوں کو فوری طور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق اس سے قبل دوہرے قتل،اقدام قتل،راہزنی ,گاڑیاں چھیننے اور دیگر درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب رہا ہے اور اس رمضان میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں