Skip to content

گورنمنٹ پوسٹ گریجٹ کالج مانسہرہ کا اعزاززون پانچ کی اردو لیکچرر کی کل چھ میں سے چار سیٹیں حاصل کر لیں

شیئر

شیئر

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ مانسہرہ کا ایک اور شاندار کارنامہ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے شعبہء اردو کے چار طلباء نے زون 5 میں کل 6 اردو لیکچرر سیٹوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کر لی ۔ کے پی پبلک سروس کمیشن نے مانسہرہ کالج کے چار طلباء کی کامیابی کی سفارش کی ہے۔ان طالب علموں میں ارشد ربانی ۔محمد شکیل۔طلحہ محمود اور رضوان شاکر شامل ہیں۔عوامی و تعلیمی حلقوں نے اس کامیابی کے پیچھے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین اور شعبہء اردو کے اساتذہ کی انتھک محنت کو قرار دیا ہے۔ پرنسپل صاحب اور پروفیسرز صاحبان مبارک باد کے مستحق ہیں۔پرنسپل اور شعبہء اردو کے اساتذہ کی طرف سے طلباء اور ان کی فیملی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں