سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ایبٹ آباد کی سفارشات پر گیس کی کمی کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز 4 روز( 16 تا 19 جنوری) تک مکمل بند کرنے کے حوالے سے دفعہ 144 کا نافذ کی گئی ہے
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام انتظامی افسران اور پولیس کو سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر کاروائی اور سی این جی سٹیشنز کو سیل کرنے کی ہدایات جاری کی ہے