بٹگرام شہر شہر نا پرسان بن گیا 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام خیبرپختونخواہ کا وہ بدقسمت ضلع ہے جہاں عرصہ دراز سے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور روزانہ 20 سے 22 گھنثمعمول بن چکا ہے ملک کے نظام کو 121 میگاواٹ بجلی دینے والے ضلعے کے لوگ تاریکیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متعدد بار جرگوں اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود واپڈاکے حکام اس اہم مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دہے ہیں جسکی وجہ ڈے کاروباری طبقے کے علاوہ عام لوگ بھی فاقوں پر مجبور ہو رہے ہیں اسی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بٹگرام میں ایک مقامی تنظیم فکر انسانیت کے چیئرمین فیاض پنجگل نے ایک مرتبہ پھر واپڈا کے خلاف تحریک چلانے کے لیے میدان میں کود پڑے اور پریس بٹگرام سے اپنی تحریک کا آ عاز کرلیا اس سلسلے میں گزشتہ روز پریس کلب بٹگرام میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ ہم واپڈاکے خلاف ایک منظم تحریک چلائینگے جس ضلع بھر تمام سیاسی جماعتیں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے عوام کو سڑکوں پر لائینگے اور واپڈا کے خلاف نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کرینگے جسممیں ضلع میں واقع تمام شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرینگے اور دن رات ایک تاریخی احتجاج مسئلے کی حل تک جاری رکھینگے۔