پاکستان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفاق (FPCCI) کے صدر جناب عاطف اکرام شیخ نے مانسہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو چیمبر کے قیام پر مبارکباد ارسال کی ھے۔ اپنے پیغام میں محترم صدر فیڈریشن نے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ مانسہرہ چیمبر کو ضلع کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے میں فیڈریشن کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ مانسہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کابینہ نے آج اپنے خصوصی اجلاس میں مانسہرہ کی طرف سے شکریہ کی قرارداد منظور کی۔