Skip to content

صوبائی حکومت نےنورالحسن گوجر کو سعودی عرب میں سیاحت کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

شیئر

شیئر

جدہ ۔۔

بالاکوٹ کے لیے ایک اعزاز کی خبر! خیبرپختونخواہ حکومت نے سینئر صحافی چوہدری نورالحسن گجر کو سعودی عرب میں برینڈ ایمبیسیڈر برائے سیاحت مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخواہ کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نورالحسن گجر سعودی عرب میں پاکستان اور خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

یہ اعزاز ان کی بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ اور صحافت کے ذریعے ان خدمات کو اجاگر کرنے پر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی حکومت کو یقین ہے کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے اپنے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں