بلال انور خیبر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور پولیٹکنیکل انسٹیٹیوٹ کے مرحوم پروفیسر انجنئیر صمیم انور کے صاحبزاد ہیں جو برن ہال کالج کے سابق طالبعلم تھے۔بلال انور کی والدہ کے مطابق متوفی بلال انور نے اپنے چچا وسیم اور فیملی کی دیگر خواتین کے ہمراہ نو دسمبر کو شادی کے لیے جیولری اور دیگر خریداری کی اور رات دس بجے عثمانیہ ہوٹل پہ سب نے اکھٹے کھانا کھا کر واپس گھر آکر اپنے کمرے میں سونے چلے گیے اور دس دسمبر کو دن تین بجے اس کے کمرے کو کھولنے کی کوشش اور آوازیں دینے کے بعد کوئی رسپانس نہ ملنے پر لاک توڑ کر دروازہ کھولا تو بلال انور کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی۔ تھی،فیملی زرائع کے مطابق بلال انور کی 13 جنوری 2025 کو شادی کی تاریخ مقرر تھی اور شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں۔متوفی کی والدہ کی مدعیت میں میر پور پولیس نے علت نمبر 1493 اور زیر دفع 302 مقدمہ رجسٹرڈ کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔میر پور تھانہ کے سب انسپکٹر انعام خان نے ہزارہ ایکسپریس نیو کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہےابتدائی طور پر وجوہات کا پتہ لگانا مشکل ہے پولیس سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر رہی ہی،فی الوقت فیملی سے تفصیل بھی تفصیل حاصل نہیں کر پائے کہ خاندان تدفین میں مصروف ہے۔جیسے ہی فیملی صدمہ سے باہر نکلے گی تو پولیس حقائق سامنے آ جائیں گے۔زرائع کے مطابق بلال انور یو این او کے ساتھ کنسلٹنٹ مائکرو مرجر میں ملازم تھے اور مخدوم کالونی منڈیاں کے قریب رہائش پذیر تھے۔