Skip to content

پی ٹی آئی کی جکومت بننے کے بعد چھ ماہ میں صرف تورغر میں تین ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ممبر اسمبلی لائق محمد خان کا اسمبلی فلور پر انکشاف

شیئر

شیئر

ضلع تورغر میں 6 ماہ کے دوران 3ارب روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اپنے ہی رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے قانون ساز اسمبلی میں کیا ہے۔
اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے لائق محمد خان نے کہا کہ تور غر میں 6 ماہ کے دوران 3ارب کی کرپشن ہوئی ہے اور یہ کرپشن شاہراہوں کی تعمیر کی مد میں کی گئی ہے جن کی تمام تفصیل ان کے پاس موجود ہے۔ تمام ثبوت اینٹی کرپشن کو دینے کیلئے تیار ہوں۔ مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں عمران خان نے تعینات کیا ہے۔ حکومت کو 9 ماہ ہو گئے ہیں اس عرصہ میں انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ان کی کارکردگی بہتر نظر آئے۔ انہوں نے وزیر کے برابر سہولیات لی ہیں لیکن کام بالکل زیرو ہے۔
مشیر اینٹی کرپشن کے پرانے دوست ان کے کمرے میں ان کیساتھ چائے پیتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ مشیر میٹنگ میں ہیں۔ جبکہ 9 ماہ میں ان کی کارکردگی بالکل صفر ہے۔ تور غر میں 3ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ ان کے ضلع میں ڈی ایچ او نے 5 کروڑ روپے کی کرپشن کی، وہ خود ان کے پاس گئے اوراپنے نام سے تحقیقات کیلئے درخواست دی تاہم 3 ماہ گزر گئے کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ کارروائی کے بجائے کرپشن کرنے والے کیساتھ مک مکا کیا گیا۔
تورغر میں اینٹی کرپشن کا سی او زرتاج سرکاری ملازمین سے ماہانہ بھتہ وصول کرتا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے یہ جو تین الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات کیلئے وہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیتے ہیں یا کسی بھی ادارے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہیں وہ ذاتی طور پر ثبوت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور یہ الزامات وہ ثابت کرینگے۔
مصدق عباسی کو اگر کرپشن خاتمے کا ٹاسک حوالے کیا گیا ہے توانہیں کم از کم اپنی تنخواہ اور مراعات حلال کرنی چاہیئے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں