مانسہرہ
بھیرکنڈ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوکوٹ کا رہائشی نوجوان جانبحق،پانچ روز قبل بھی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تھانہ خاکی حدود بھیرکنڈ نکاح کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق. ورثاء کا کنگ عبداللہ ھسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ. نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے. تھانہ خاکی پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. قاتل کی گرفتاری کیلۓ چھاپوں کا سلسلہ شروع. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منیب ولد شوکت سکنہ نوکوٹ کے نکاح کی تقریب بھیرکنڈ جامع مسجد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ میں منعقد ہوئی. جس کے بعد مسجد کے باہر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی گئی. جس کی زد میں آ کر 24/25 سالہ نوجوان ذیشان ولد وحید احمد سکنہ نوکوٹ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا. جسے کنگ عبداللہ ھسپتال پہنچایا گیا. جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا. جس کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی. جبکہ تھانہ خاکی پولیس نے مد عیان کی رپورٹ پر فائرنگ کرنے والے نوید ولد یوسف سکنہ نوکوٹ کے خلاف رپورٹ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے.
مانسہرہ خاکی شادی کی تقریب میں تصادم گولیاں لگنے سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے
آج سے پانچ روز قبل بھی تھانہ خاکی کی حدود میں شادی کی تقریب کی تقریب میں فائرنگ سے گولیاں لگنے سے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ سے پینتیس سالہ محمّد یونس اور چھبیس سالہ احمد تاج نامی دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے مگر پولیس ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔تھانہ خاکی کہ علاوہ لاری اڈہ اور سٹی کی حدود میں بھی یہ سلسلہ بغیر کسی روک ٹوک اور قانون کے خوف سے جاری ہے۔