Skip to content

محکمہ خوراک ھزارہ ڈویژن نے ماہ اکتوبر2024کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

شیئر

شیئر

محکمہ خوراک ھزارہ ڈویژن نے ماہ اکتوبر2024کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
اکتوبر 2024 میں دوکانداروں پر مبلغ 878500روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا۔
ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا کی ھدایت پر ڈویژنل ڈائریکٹر فوڈ ھزارہ ڈویژن امتیاز محمد خان کی نگرانی میں ھزارہ ڈویژن کی گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف مہم بدستور جاری ھے۔گزشتہ ماہ اکتوبرمیں دوکانداروں پر مبلغ 878500روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا۔
ماہ اکتوبر میں ضلع ایبٹ آباد میں 1068 دوکانداروں کو چیک کیا گیا ان میں سے 51قصور وار پائے گئے جن پر247000روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ضلع مانسہرہ میں 1011کو چیک کیا گیا 65 کو جرم کا مرتکب پایا گیا جن پر 300500 جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح ضلع ھری پور میں مہم کے دوران 765 دوکانداروں کو چیک کیا گیا اور 35 کو جرم کا مرتکب پایا گیا جن پر مبلغ 239500 جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی تسلسل میں ضلع بٹگرام،کولاء پالس،کوہستان اور تورغر میں گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران 1320 دوکانداروں کو چیک کیا گیا اور 93مرتکب افراد پر مبلغ 91500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز میں عظمی شاہ ڈی ایف سی مانسہرہ،اسسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز میں قاضی بلال اے ایف سی ایبٹ آباد اور انسپکٹرز میں معظم علی مانسہرہ سر فہرست رہے۔
مزید یہ کہ ایجنڈے کے مطابق تمام امور زیر بحث لائے گئے بعد ازاں مزید بہتری کے لئے ھدایات دی گئیں۔
المشتہر:ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن،ایبٹ آباد۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں