Skip to content

آرمی برن ہال ایبٹ میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
آرمی برن ہال کالج برائے طالبات میں سالانہ یوم والدین اور تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈیفنس سیکرٹری جنرل ر محمد علی تھے ۔تقریب میں بریگیڈئر محمد قاسم نواز گوندل ڈائریکٹر آرمی برن ہال انسٹیٹیوٹیشن ، پرنسپل کرنل ڈاکٹر محمد منورخان ،اساتذہ کرام ،والدین ،طالبات شریک تھیں ۔تقریب میں طالبات نے اردو انگلش تقاریر ،خاکہ ،ملی نغموں ،صوفی رقص ،ابلیس کی مجلس شوریٰ پر خاکہ ،علاقائی موسیقی ،کلام اقبال کا ٫شکوہ ،جواب شکوہ،; جسمانی کھیل کی سرگرمیوں کراٹے ،جمناسٹک سمیت دیگر میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھا کر حاضرین سے داد وصول کی ۔تقریب میں سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو ٹرافیز اور شیلڈز بھی دی گئیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈیفنس سیکرٹری جنرل ر محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی کارکردگی اساتذہ کی محنت کا عکس ہے۔سالانہ نتائج میں صلاحیتیوں کا بہترین اظہار ہوا ہے۔نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کالج کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آرمی برن ہال کالج نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے.انہوں برن ہال میں اپنے زمانہ طالب علمی کی یاداشت کا بھی شرکاء سے اظہار کیا۔انہوں نے طلباء کو سوشل میڈیا کی منفی سرگرمیوں سے بھی دور رہنے پر زور دیا ۔
قبل ازیں پرنسپل آرمی برن ہال کالج برائے طالبات کرنل ڈاکٹر منور خان نے کالج کی سالانہ نصابی اور ہم نصابی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نےبہترین ٹیچرز ایوارڈ، پوزیشن ہولڈر طالبات میں چیف آف آرمی سٹاف گولڈ میڈلز ،پرائیڈ آف برن ہال ،ٹرافیز اور توصیفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے کالج میں نمائش کا بھی دورہ کیا جہاں طالبات نے مختلف ماڈل بنا رکھے تھے۔جنرل ر محمد علی نے دو طلباء کو بہترین کاکردگی پر زاتی حثیت میں بھی نقد انعام سے نوازا ۔
واضح رہے کہ آرمی برن ہال کالج کا قیام 1943 میں سری نگر میں عمل میں آیا ۔ایبٹ آباد میں 25 اپریل 1948 میں ہوا۔جس کا افتتاح وزیر اعلی سرحد خان عبدالقیوم خان نے کیا۔1987 میں نہم دہم کی کلاسز کا آغاز کیا ۔1989 میں کالج کا درجہ دیا گیا ۔بین القوامی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہا ہے کیمرج کا 2016 میں آغاز کیا ۔اگست 2021 میں اے لیول کا آغاز کیا ۔آرمی برن ہال کالج برائے طالبات تعلیمی میدان میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں