Skip to content

پٹواریوں کے مطالبات تسلیم،پٹواریوں کو کھلی چھٹی ،انٹی کرپشن فارغ۔ہڑتال ختم

شیئر

شیئر

حکومت خیبر پختونخوا نے ریونیو اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی پر پابندی عائد کر دی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے صوبے میں ریونیو اہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن کی قانونی کارروائی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریونیو اور اراضی کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور ان میں غلطیاں ہونا معمول کی بات ہے۔ اس لیے کسی بھی ریونیو اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اسے شنوائی کا موقع دیا جائے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ زمین کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ معاملات میں قانونی کارروائی کے لیے ریونیو عدالتیں مختص ہیں۔ اس لیے ریونیو اہلکاروں کے خلاف فوجداری مقدمات شروع کرنے کی بجائے انہیں محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریونیو اہلکاروں میں کام کرنے کا ماحول بہتر بنانا اور انہیں اپنے فرائض بجا لانے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

اس نوٹیفیکیشن سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ:

حکومت کے اس اقدام سے جوابدہی کا تصور کمزور ہو گا اور ریونیو اہلکاروں کو کرپشن کے لیے مزید قانونی مواقع فراہم اور انہیں لوٹ مار کی کھلی چھوٹ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سےشہریوں کو انصاف حاصل کرنے میں دشواری ہوگی۔
اس سے ریونیو سسٹم میں مزید خرابی آ سکتی ہے۔
اس نوٹیفیکیشن کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹواری یونین نے ہڑتال اور احتجاج کے زریعے صوبائی حکومت کو سرکاری اہلکاروں کو جوابدہ بنانے سے روک دیا ہے اس فیصلہ سے نی صرف شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے بلکہ باقی سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے بھی کرپشن کی مثال قائم۔کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کو روکنا ہی ہے تو جوابدہی کے تمام محکموں کو ختم کر دینا چاہیے تاکہ بلیک میلنگ اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع رک سکے۔ انہوں نے کیا کہ اس طرح انصاف ملنے کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو شہریوں کے مفادات کی بجائے ریونیو اہلکاروں کے مفادات کا خیال ہے جو کہ انتہائی خطرناک رجحان ہے۔

اس سلسلے میں مانسہرہ اور ہری پور میں پٹواریوں کے خلاف انٹی کرپشن کی کاروائی کے بعد خیبر پختونخوا کی طرح ہزارہ بھر میں پٹواریوں نے ہڑتال کر رکھی تھی اور اس فیصلہ کے ب پٹواریوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن پٹواریاں و قانون گویاں کے عہدیداران، صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخوا نذیر عباسی ، ممبر بورڈ آف ریوینیو سیدامتیازحسین شاہ اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام شاہ کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے بعد انجمن پٹواریاں و قانون گویاں کے عہدیداران نے گذشتہ دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور مطالبات کی منظوری پر صوبائی حکومت، وزیر مال واسٹیٹ، ایس ایم بی آر اور کمشنر ہزارہ کا شکریہ ادا کیا مذاکرات میں صدر آل پاکستان پٹواری و قانون گویاں سرفراز عباسی ،چیئرمین کے پی کے خانزادہ خان، ڈویژنل صدر ساجد جہانگیری، سینئر صدر ہزارہ فرطحموز خان، ضلع ایبٹ آباد کے صدر حنیف گل، ضلع مانسہرہ کے صدر عظیم خان ،ضلع ہری پور کے صدر جاوید خان ذیشان خان قیادت میں وفد نے حصہ لیا دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے اور وفد نے انجمن پٹواریاں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخواہ نذیر احمد عباسی نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا ہے اس لیے ہمیں مل جل کر عوام کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پٹواریوں کی ہڑتال جاری تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں