مانسہرہ
ہزارہ ایکسپریس نیوز اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے آج 16 اکتوبر کو سائبان کے ہیڈ آفس میں باہمی یداشت کے معاہدے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے مابین میڈیا تعاون کو فروغ دینا اور سماجی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔
شراکت داری کے مقاصد:
ایم او یو میں دونوں تنظیموں کے مشترکہ مقاصد کا خاکہ پیش کیا ہے، جن میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور دیگر سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور تعلیم دینے کے لیے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال، ہزارہ ریجن میں سماجی ترقی کے مسائل کی میڈیا کوریج کو بہتر بنانا، سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہی بڑھانا، اور میڈیا چینلز کے ذریعے معلومات اور علم کے مثبت پھیلاؤ شامل ہے۔
تعاون کے مخصوص شعبوں، جیسے کہ مشترکہ میڈیا مہمات اور تقریبات، وسائل اور ماہرت کا تبادلہ، مواد کی تخلیق اور تشہیر۔
متوقع نتائج: جن میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کام کی سرگرمیوں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر اور اثر، سماجی ترقی کے چیلنجز اور حل کے بارے میں عوام کی بہتر سمجھ، اور سماجی مسائل کو کور کرنے میں میڈیا کی صلاحیت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
اس تقریب میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے سی ای او صاحبزادہ جواد الفیضی اور ہزارہ ایکسپریس نیوز کی طرف سے سی ای او شیرافضل گوجر نے ایم او یو پر دستخط کیے اور یاداشت کا تبادلہ کیا ۔ تقریب میں دونوں تنظیموں کے سی ای اوز کے علاوہ ڈائریکٹر نیوز ہزارہ ایکسپریس نیوز عامر ہزاروی،سائبان کی مینجمنٹ کے اراکین عارف حسین،نعمان الہی ہاشم،قاضی کاشف اقبال اور محمد علی بھی موجود تھے۔