Skip to content

بالاکوٹ پولیس نے ایک اور اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

تھانہ بالاکوٹ (-) محلہ غازی آباد ست بنی کے مقام پر 50/55 سالہ نور رحمان نامی شخص کو مورخہ 2024۔10۔07 کو پانی کا وال کھولنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامعلوم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

‎(تفصیلات )

‎تفصیلات کے مطابق مورخہ 2024۔10۔07 کو مسمات (ض) نامی خاتون نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ اسکا خاوند رات ساڑے دس بجے گھر کے باہر پانی کا وال کھولنے کے لیئے گیا اور تھوڑی دیر بعد شور شرابہ کی آواز آنا شروع ہوگئ۔شور کی آواز پر ہم لوگ باہر نکلے تو دیکھا کہ خاوند زمین پر پڑا ہوا تڑپ رہا تھا اور پاس ایک نقاب پوش شخص کھڑا تھا۔
‎خاتون کی مدعیت پر تھانہ بالاکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقع کا فوری نوٹس لیا اور ایس پی بالاکوٹ کی زیر نگرانی ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی جنھوں نے تمام تر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تفتیش شروع کی اور مختلف لوگوں کا شامل تفتیش کیا۔

‎پولیس نے میرٹ پر تفتیش کے عمل کو مکمل کرتے ہوئے محمد حنیف ولد محمد معروف سکنہ کھیت سراش حال نوکوٹ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں