Skip to content

انشا اللہ آنے والی مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ایبٹ آباد سے تحصیل مئیر کے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ہے۔

شیئر

شیئر

اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا تو انشاء اللہ اگلے بلدیاتی دور /انتخابات میں ایبٹ آباد کے تحصیل میئر کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔ کافی عرصہ سے ہماری سیاست اور مستقبل جاگیردار اشرافیہ، ہمیشہ کے لیے رہنے والے /موروثی حکمرانوں کے بیٹوں اور پوتوں کے ہاتھ میں محصور ہے اور وہ لوگ جو اپنے عالیشان حجروں اور حویلیوں سے حکمرانی کرتے ہیں اور دوسری طرف ہماری طرح عام لوگ زندگی کی ڈور کو قائم رکھنے کے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں ۔ایبٹ آباد سب کے لیے لچکدار اور پائیدار ماحولیاتی مستقبل کا مستحق ہے۔ڈاکٹر اعوان نے اپنے فیس بک پیج پر ایبٹ آباد کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے
"میرے محترم ایبٹ آباد شہر کے باسیو !
کیا آپ ہمیشہ وزیر ابنِ وزیر ابنِ وزیر کی ٹھیکیداری کے نیچے رہ رہ کے تھک چکے ہیں؟
کیا آپ تمام تر لوکل ٹیکس کے اوپر کینٹ بورڈ کی بدمعاشی اور نا اہلی سے عاجز آ چکے ہیں؟
کیا آپ ایک ایسا شہر چاہتے ہیں جہاں بارش سے چہرے پہ مسرت اور دل میں خوشی آئے، نا کے سڑکوں پہ سیلابی ریلے؟
کیا آپ ایک ایسا شہر چاہتے ہیں جہاں منظم اور جدید public transport کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہو؟
کیا آپ ایک ایسا شہر چاہتے ہیں جہاں بچوں کی تعلیم اور نشونما کے لیے سرکار کی جانب سے اعلی معیار کے سکول اور کالج ہوں ؟
کیا آپ ایک ایسا شہر چاہتے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کی تباہکاریوں سے محفوظ ہو؟

اگر آپ ان تمام سوالات کا جواب ہاں میں دے رہے ہیں تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ بطور آپ کی میئر میں اان تمام معاملات پر توجہ دوں گی ۔

میں کسی وزیر کی اولاد نہیں ہوں۔ میں کرائے کے گھر میں رہتی ہوں۔ میرے پاس کوج لینڈ کروزر اور بدمعاشی کے لیے سیکورٹی گارڈز نہیں۔ اور میں نے تمام بچپن اور نوجوانی انہی سوزوکی ڈبوں میں سفر کیا ہے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے عام عوام کے نمائندوں کی ہی ضرورت ہے، تو مجھے آپ کی حمایت حاصل کرنے پے رشک ہو گا۔

آئیں ایک ایسا شہر بنائیں جو سب کے لیے برابر ہو – نا کے صرف اشرافیہ اور کنٹونمنٹ کے لیے”۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں