اکیگا صوبیہ خیبرپختونخوا کے قائدین کی کال صوبہ بھر کی طرح مانسہرہ پریس کلب کے سامنے ضلع مانسہرہ کی مختلف تنظیموں جن میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ اپٹا ملک خالد گروپ ضلع مانسہرہ اقصا سینئر سٹاف ایسوسی ایشن سکولز آفیسر ایسوسی ایشن ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کپلا ایسوسی ایشن ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن ودیگر کے عہدیداران ممبران اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی پروگرام کا مقصد سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات کی مد میں خاتمہ سرکاری اداروں کی نجکاری سی پی فنڈ کا اجراء اور 2022 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی ریگولرائزیشن تھا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اقصا مانسہرہ کے ساجد سلیم سینئیر سٹاف کے صدر محمد اسلم کپلا کے پروفیسر فضل کریم اور پروفیسر بنارس خان اپٹا ملک خالد گروپ کے احتشام الہی ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے ارشد سعید اور جمیل بابر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر بختیار خان اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے صدر امجد سعید نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور سرکاری ملازمین کی پنشن کے خاتمے کی کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر لاکھوں اساتذہ بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاؤس اور حکمرانوں کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے امجد سعید نے مزید کہا کہ پنشن سرکاری ملازمین کے بچوں کا حق ہے اور ملازمین کے بڑھاپے کا سہارا ہے جسے حکومت چھینے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کے خلاف ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے اساتذہ اور سرکاری ملازمین آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو کوئی۔ آئی کا لال پنشن ختم کرنے کا تصور نہیں کرسکتا