Skip to content

پارس میں جیپ حادثہ ،تین افراد جانبحق۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پارس کے مقام پر جیپ حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گرگئی حادثہ میں جیپ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ پارس پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو جائے حادثہ سے نکال کر RHCکیوائی منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ پیر کی شام سے کچھ دیر پہلے پیش آیا، حادثہ میں تین افراد جن میں افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت شامل ہیں جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہیں ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پارس ٹنگسال سے بتایا جاتا ہے۔حادثہ میں جیپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں