تھانہ خاکی کی حدود ملک پور میں دو گروپوں میں خونریز تصادم اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں معرف قانون دان افتحار خان قتل جبکہ دونوں اطراف سے دو افراد زحمی ہو گیے ہیں پولیس کے مطابق وقوعہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا ،پولیس تھانہ خاکی کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ عداوت جائداد تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب تھانہ خاکی کی حدود ملک پور میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ہوااور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک گروپ کے معروف قانون دان افتحار اضل خان قتل جبکہ شاد محمد زحمی ہیں جبکہ دوسرے گروپ سے امتیاز نامی شخص زخمی ہوا ہے ۔تھانہ خاکی پولیس نے امتیاز، صدیق ، عمران اور اسد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر خاکی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زحمیوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھانہ خاکی پولیس نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی جائے گی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ نے بار ممبر کے قتل کے خلاف کل بروز ہفتہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے
تھانہ خاکی پولیس کے مطابق اس کیس میں دونوں طرف سے دو لوگ زخمی ہیں .ایک طرف سے مقتول افتخار افضل کے ساتھی شاد محمد زخمی ہیں اور دوسری طرف سے امتیاز ولد داود خان زخمی ہیں جو خود بھی نامزد ملزم ہیں اور ملزم اسد کے والد ہیں۔امتیاز خان کے بازو میں گولی لگی ہے جس کی ایف آئی آر مقتول افتخار افضل اور اس کے دو بیٹوں اکرام اور ارسلان کے خلاف ہوئی ہے۔۔زخمی امتیاز اور صدیق دو ملزمان پولیس نے گرفتار کر رکھے ہیں۔۔۔