ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کا ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں قائم تھانہ ناران کا دورہ
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور دیگر آنے والے افراد کی سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا کی جائیں ،ان مقامات پر پولیس گشت اور ٹریفک پولیس اہلکاران تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ سیاحوں کو پولیس کی جانب تحفظ اور رہنمائی مل سکے تاکہ مانسہرہ پولیس کا اچھا تاثر پوری دنیا میں اجاگر ہو سکے۔
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے سیاحتی مقامات پر تعینات پولیس اہلکاران کو سختی سے ہدایت کی وہ سیاحوں اور مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں شکایت کی صورت میں پولیس اہلکاران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ جانی و مالی تحفظ فراہم کیاجاۓ۔سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم رویہ سے پیش آئیں تاکہ مانسہرہ پولیس کی جانب سے دنیا بھر میں پیار و امن کا پیغام جاۓ۔