ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے شہداء پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ایس پی سٹی مانسہرہ ارشد خان نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شہداء مانسہرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئیے مانسہرہ پولیس لائنز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا احتمام کیا گیا۔ جس میں چار ٹیموں نے شرکت کی جن میں تھانہ جات کی ٹیم، ڈی پی او آفس کی ٹیم، پولیس لائنز کی ٹیم اور ایلیٹ فورس کی ٹیم شامل تھیں۔
چاروں ٹیموں کے درمیان 2 میچیز کے بعد ٹیم ڈی پی او آفس اور ٹیم تھانہ جات نے فائنل کے لیے کوالیفائے کیا اور فائنل میں ایک زبردست مقابلے کے بعد ٹیم تھانہ جات نے سب انسپکٹر محمدوقاص کی زیر قیادت ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔
میچ کے اختتام پر ایس پی سٹی ارشد خان نےمیچ کی ونر اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں دیں اور دیگر کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئیے۔
ایس پی سٹی ارشد خان کا کہنا تھا کہ کامیاب میچ کےانعقادپرمانسہرہ پولیس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس میچ کا مقصد مانسہرہ پولیس کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنا تھا اورانکےلواحقین کویہ احساس دلانا تھاکہ ہم اپنے شہداءکو نہیں بھولے۔
میچ کے اختتام پر شہداء پولیس خاص طور پرشہداء مانسہرہ پولیس کے لئیے خصوصی دعائیں بھی کی گئ۔