ہری پور پولیس کی جانب سےتحصیل خانپور کی عوام کےلیے احسن اقدام ،ڈی ارسی خانپورکے باقاعدہ آغاز ۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے ڈی آرسی خانپور کے ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی ۔ ڈی ایس پی خانپور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آرسی ممبران معاشرتی مسائل کے حل اور انکے اصلاح کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں۔ڈی آرسی میں عوامی مسائل غیر جانبداری ،میرٹ اور انصاف کےمطابق حل کیے جائیں گے۔بعد ازاں ملکی سلامتی اور ہری پور میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت احسن طریقے سےادا کرنے کے لیے دعا بھی کی۔