Skip to content

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد شہر کے تھانہ میرپور کی حدود میں اسلام آباد پولیس کے آفیسرز نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تھانہ میرپور کی حدود گاؤں ڈھیریاں کے رہائشی اجمل خان اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ اجمل خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کو اچانک کوئی ذہنی مسئلہ ہو گیا۔ جب وہ چھٹی پر گھر آئے تو بندوق اٹھا کر گھومتے تھے اور ہر کسی کو مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔اور ان کی بندوق میں صرف ایک گولی ہوتی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجمل خان کی انیس سالہ بیٹی طاہرہ بی بی سیکنڈایئر کی طالبہ تھی۔ اجمل خان نے اپنی بیٹی طاہرہ بی بی پر فائر کیا جوکہ اس کے گلے میں لگا۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ عاصمہ بی بی زوجہ اجمل خان کی دعویداری پر تھانہ میرپور میں ایف آئی آر علت نمبر: 1046جرم: 302/311پی پی سی درج کرکے اجمل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں