ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ضلع پولیس کوتمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کی سخت احکامات جاری
گزشتہ رات تھانہ لاری اڈہ کی حدود شہزاد بستی ڈھیری کے مقام پر تھانہ لاری اڈہ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر آمنے سامنے
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل تھانہ لاری اڈہ کی حدود جندر بانڈہ میں ایک بدقسمت واقع پیش آیا جس میں راہزنوں نے گھر کی دہلیز پر ایک معصوم شہری مسمی نعمان ولد محمد مسکین سکنہ جندر بانڈہ سے 50 ہزار روپے اور موبائیل چھینا اور دوران ڈکیتی مزاہمت پر فائر کر کے زخمی کر دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔
ایس پی سٹی ارشد خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی سجاد خان ، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عاصم بخاری ،انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل جانثار خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئےواقع میں ملوث ملزمان میں سے ملزم ضیاءالحق ولد ملک ذاہد قوم افغان سکنہ برھیڑی کیمپ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شدہ ملزم ضیاءالحق ولد ملک ذاہد نے دوران تفتیش اپنےفرار شدہ ساتھی ملزم یاسر ولد امیراللہ سکنہ افغانستان کی لنک روڈ شہزاد بستی ڈھیری میں موجودگی کا انکشاف کیا ۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس پارٹی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی و ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ مطلوبہ جگہ پہنچی جس پر وہاں موجود ملزم یاسر ولد امیراللہ بمع دو اشخاص نامعلوم نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی سے اپنا بچاؤ کیا مگر ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں انکا اپنا ساتھی ضیاءالحق ولد ملک ذاہدپاؤں پر گولی لگ کر زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش کےلیے پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر نگرانی بینالصوبائی ڈکیت گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےمانسہرہ پولیس کا دیگر اضلاع کی پولیس کے ساتھ مل کر ناکہ بندیوں، چھاپہ زنیوں اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، ڈی پی او مانسہرہ کا تمام پولیس افسران و اہلکاران کو ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے احکامات اور کہا کہ ضلع پولیس اس طرح کے کریمنز ، ڈکیتوں اور راہزنوں کو کبھی بھی مانسہرہ کا امن خراب کرنے کا موقع نہیں دے گی ، انکے لیے مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔ پولیس ہائی الرٹ مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری۔