ایس ڈی ایف او شنکیاری ممنون حسین کی بڑی کاروائی سرن ویلی سے سمگل کی گئی بھاری قیمتی لکڑ پکڑ لی .
مقامی زرائع کے مطابق ڈی ایف او سرن کی ٹمبر سمگلروں کے لیے خصوصی رعایت اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرن ڈویژن میں لکڑی کی سمگلنگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے سرن ویلی میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور محمکہ جنگلات کے رینج کوارٹر ہونے کے باوجود غیر قانونی لکڑ شنکیاری تک کیسے پہنچتی ہے ؟ محمکہ جنگلات کے اعلی افسران اس بات کا فوری نوٹس لے کر ڈی دی ایف او سرن مانسہرہ جواد کو زمہ دار ٹھہراتے ہوئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکے بصورت دیگر سرن ویلی اور کونش ویلی کا حسن قیمتی جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل ہو جائیں گے ۔زرائع کے مطابق اس وقت سرن ویلی کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف انٹی کرپشن انکوائری بھی کر رہی ہے مگر اس کے باوجود جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔