ہری پور تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ،اندھا قتل کیس ٹریس ،ملزمان گرفتار ،آلہ قتل برآمد
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ڈی ایس پی صدر فدا محمد ، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر راجہ ممتاز ترک اور دیگر تفتیشی سٹاف کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میلم میرا میں مورخہ 02.09.2024 کو طاہر ولد سلیمان سکنہ بھیرہ قتل شدہ نعش ملی ۔ مدعیا مسماۃ(ا)کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 390مورخہ02.09.2024 جرم 302 پی پی سی کے درج رجسٹر ہوا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔
ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف کے مقدمہ میں تفتیش کاآغاز کرتے ہوئے ملزمان عثمان علی عرف علی ولد شکیل اور نعمت خان ولد گلشن خان سکنان درویش کو گرفتار کرکے مقتول کا پستول ، موٹرسائیکل ،کاغذات ،شناختی کارڈ اور آلہ قتل پستول وقوعہ میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا ۔وجہ عداوت مقتول اور ملزمان آپس میں دوست تھے اور ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔