ہری پور
ڈھینڈہ چوک ماڈل ٹاؤن میں واقع مدرسہ قبطیہ للبنات کی چھت گرنے سے دو ملبے کے نیچے دب کر دو طالبات جانبحق جبکہ سات زخمی بچیوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ اتوار 08 ستمبر کی شام کو پیش آیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کا جائے وقوعہ کا دورہ ۔پولیس ،ضلعی انتظامیہ ہری پور اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو سروس ہری پور کے مطابق 07 بچیاں زخمی جبکہ دو بچیاں فوت ہو چکی ہیں ۔زخمیوں کو ٹرامہ سنٹر منتقل کیا جارہا ہے ۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔