Skip to content

لیکشور ٹورزم پراجیکٹ آٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے خانپور میں قائم کیا جائے گا۔۔عبدالکریم خان ۔

شیئر

شیئر

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں ضلع ہری پور کے علاقے خانپور میں لیکشور ٹورازم پراجیکٹ کے امور کیحوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بورڈ آف انوسٹمنٹ کے منیجرزگل محمد اور اختر علی، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور محکمہ آثار قدیمہ کے نمائندوں، سرمایہ کار رؤف راجہ اور لیکشور سٹی کے چیٔرمین سید سعادت حسین شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فورم نے خیبر پختونخوا کے خان پور میں لیکشور ٹورازم پراجیکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جسکا ماسٹر پلان سرمایہ کار گروپ نے تیار کیا ہے۔لیکشور ٹورازم پراجیکٹ تقریباً 8 ارب روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ خانپور میں 800 کنال پرائم لوکیشن قائم کیا جائے گا جو عالمی معیار کا ایک سیاحتی مرکز ہوگا۔ اس منصوبے میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے سیاحتی اور مہمان نوازی کے سہولیات موجود ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر اس منصوبے کے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے انھیں درکار مراحل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ اس پراجیکٹ پر آسانی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم تورڈھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ علاقے میں سیرو سیاحت کے فروغ اور معاشی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔انھوں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری پر انوسٹرز کی دلچسپی کو سراہا جبکہ صوبائی سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کی پزیرائی کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں