Skip to content

حج و عمرہ کے نام پر فراڈ ،مانسہرہ کی رہائشی خاتون کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد .
ایف آئی اے کرائم سرکل کی بڑی کارروائی: حج عمرہ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی مطلوب مفرور ملزمہ شہناز بیگم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ بدھ کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایبٹ آباد بابر خان کی ہدایت پر ایف آئی اے ایبٹ آباد کے سب انسپکٹر طاہر خان، سب انسپکٹر بلال تنولی، عامر نذیر ایچ سی، ندیم ایف سی کے ہمراہ لیڈی کانسٹیبلز رمشا خان اورزونیرہ بی بی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے حج عمرہ سکینڈل میں درج مقدمہ علت نمبر: 20سال 2018ء اور مقدمہ علت نمبر: 50سال 2017ء میں مطلوب اشتہاری شہناز بیگم زوجہ محمد ساجد سکنہ بانڈہ لعل خان مانسہرہ کو کو گرفتار کرکے تھانہ ایف آئی اے ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔ ملزمہ شہناز بیگم نے حج عمرہ کے نام پر پیکیج کا لالچ دے کرلوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور اس کے خلاف اس وقت بھی متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم ملزمہ سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں