Skip to content

بانڈہ پیراں کے پٹواری کو انٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ۔پٹوار حلقہ بانڈہ پیراں کے پٹواری تنویر احمد کو انٹی کرپشن مانسہرہ نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ بانڈہ پیراں کے رہائشی ماجد صادق ولد محمد صادق سکنہ حال بفہ دورہا نے انٹی کرپشن آفس مانسہرہ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ انہوں نے مولانا مطیع الرحمان کے زریعے کامران احمد ولد محمد صادق کو ترنین میں اپنی اراضی فروخت کی جس کے لئیے پٹواری نے دو لاکھ دس ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر انٹی کرپشن مانسہرہ نے پٹوار خانہ میں چھاپہ مار کر پٹواری تنویر احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے اینٹی کرپشن مانسہرہ تھانہ نے علت 3 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 161 کے تحت ایف آئی آر رجسٹرڈ کرکے ملزم کو تفتیش کےلئیے حراست میں لے لیا ہے۔۔زرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ میں پٹواری سرے عام رشوت وصول کرتے ہیں،ٹیکس چوری اور بھاری رشوت کے عوض پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی اتنقال کے زریعے قومی خزانے کو ہر ماہ کروڑوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں