Skip to content

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔صوبہ کے حالات دوسرے صوبوں سے بدتر ہیں۔امیر مقام

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
رپورٹ : دلدار ستی۔
وفاقی وزیرسیفران وصدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجنئیر امیر مقام نے کہا ہےکہ ملک دشمنی کرنے والے گمراہ کن ٹولہ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔خیبر پختون خوا کے حالات دوسرے صوبوں سے بدتر ہیں ۔فارن فنڈنگ کی لڑائیاں خیبر پختونخوا میں چل رہی ہیں وزراء اس مال غنیمت سے حصہ مانگ رہے ہیں۔یہ دھرنوں کے لئے پیسے تقسیم کرتے ہیں۔صوبہ کے عوام کو ریلیف دینے کی بات کریں تو شور مچاتے ہیں خزانہ خالی ہے۔ملک میں ایک شخص امریکہ مردہ باد اور کبھی امریکہ زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔دن کو ایک بات اور رات کو دوسری بات کرتے ہیں۔خیبر پختون خوا میں بد امنی،بے روزگاری کو نہیں دیکھا جاتا ۔پنجاب اور بلوچستان کے وزیر اعلی عوام کو ریلیف دے رہے یہ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں۔اگر مقابلہ کرنا ہے تو دوسروں صوبوں کی کارکردگی سے موازنہ کرلیں۔ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی اور ایبٹ آباد انٹرچینج عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم میاں شہباز شریف ستمبر میں کریں گے۔حکومت کی بانی تحریک انصاف سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے۔عمران خان کو نومئی کا حساب دینا ہوگا۔الیکشن میں ہزارہ سے مسلم لیگ نے اچھا مقابلہ کیا ان کو داد دیتا ہوں۔اے این پی پی ،جے یو آئی ،جماعت اسلامی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ر محمد صفدر اعوان ،سابق سپیکر قومی اسمبلی صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مرتضی جاوید عباسی ،سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ،سابق امیدوار قومی اسمبلی وضلعی صدر ملک محبت اعوان جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد اعوان ،سردار خالد ضلعی ترجمان ملک سہیل اعوان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ضلعی و تحصیل کے عہدیداران اور بلدیاتی ممبران بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام کا کہنا تھا ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ اور گھر ہے۔جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا اس نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہزارہ موٹر وے بڑا منصوبہ ہے جو سب سے خوبصورت ہے ۔ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کا قیام تھا ہزارہ کے عوام ہمیشہ پورا بل دیتے ہیں لیکن اس کے مطابق ان کو سہولت میسر نہیں تھی آئندہ ستمبر میں وزیر اعلی اس کا افتتاح کریں گے۔ایبٹ آباد نٹر چینج کا افتتاح بھی کریں گے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہناتھا گندم سیکنڈل ،معدنیات سیکنڈل ،جنگلات کا سیکنڈل خیبر پختونخوا حکومت کے ماتھے کا کلنک ہے۔بی آر ٹی سیکنڈل کو بھی منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔امیر مقام کا کہنا تھا کرپشن اور لوٹ کرتے ہیں۔سیاسی بنیاد پر انتقامی کاروائیاں جاری ہیں۔صوبے میں چار سال اور مرکز میں ان کی حکومت تھی انہوں نے مرکز سے کتنی وصولیاں کی ۔ان کو چاہے وہ صوبے کے امن امان کو ترجیح دیں سی ٹی ڈی کو مضبوط کریں۔خیبر پختون خوا میں کرپشن کو جائز قرار دیا ہے کسی کو کوئی ڈر نہیں ہے پوسٹنگ ٹرانسفر پر ریٹ مقرر ہیں۔خیںر پختون خوا کے حالات ملک کے دوسروں سے بدتر ہیں۔ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی ۔صحت کارڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے ایک لاکھ کے علاج کے پانچ لاکھ وصول کرتے ہیں۔نوجوان تعلیم اور امن چاہتے ہیں۔باجوڑ میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے تین ہزار ووٹ لئے اب لوگوں کو احساس ہوا ہے وہ کیا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف کا ایجنڈا اینٹی پاکستان ہے ۔اب یہ دوبارہ نہیں آئیں گے۔ان کے دور میں ملٹری کورٹ حلال تھیں اب حرام قرار دے رہے ہیں اس طرح نہیں چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں سے مل کر ملک کو مستحکم کر رہے ہیں مہنگائی کم سطح پر آئی ہے ۔بائر سے سرمایہ کاری آرہی ہے جو ان کو برداشت نہیں ہوتی۔مرکزی رہنما کیپٹن ر محمد صفدر کا کہنا تھا وزیر اعظم ہو ہزارہ کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دلوانے کے درخواست کی ہے۔ہزارہ میں سکی کناری ،پترینڈڈیم ،بھاشا ،داسو سمیت دیگر ڈیم ہیں اس کا ریلیف عوام کو دلوائیں گے۔سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کا کہناتھا ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالا گیا ہے۔اتحادی حکومت ہے مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت نہیں ملی ۔پاکستان کی معیشت 2018 میں بلندی کو چھو رہی تھی ۔میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف اور تمام ٹیم کو ٹاسک دیا ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بجلی میں ریلیف دیں۔وفاقی وزیر نے ایبٹ آباد پریس کلب کے لئے 20 لاکھ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں