ایبٹ آباد
تحصیل کونسل کے ممبران چیئرمینوں اور ممبران فنڈز کا عدم فراہمی اور اختیارات کی منتقلی ہونےپر صوبائی حکومت اور بیورو کریسی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ایبٹ آباد تحصیل کی پی ٹی آئی حکومت نے اپنی صوبائی حکومت کے خلاف گذشتہ چند ہفتوں سے احتجاج شروع کر رکھا ہے اور منگل کے روز ایبٹ آباد تحصیل کے ممبران نے اجلاس کے بعد شدید احتجاج کیا اور فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی بے حسی و لاپرواہی کے خلاف ہم بلدیاتی ممبران سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ویلج چیئرمینوں کو نہ فنڈز دئیے گئے ہیں اور نہ ہی اختیارات ملے ہیں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد تحصیل میں 130 ویلج ناظمین اڑھائی سالوں سے فنڈز نا ملنے پر اپنے ووٹرز کا سامنا نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی اپنی ویلج کونسل کوئی کام کر سکے ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اختیارات ہیں اس موقع پر تحصیل ممبران کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے شروع ہو کر فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل