Skip to content

بالاکوٹ مہانڈری میں ریچھ نے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا

شیئر

شیئر

گزشتہ کل دوپہر تقریباً 2 بجے تحصیل بالاکوٹ کی یونین کونسل مہانڈری کے نواحی گاؤں دوہاڑ میں محمد فرید اور محمد مشتاق کی ہمشیرہ مسماة (ر )اپنے گھر کے قریب جانوروں کے ساتھ تھی کہ دن دیہاڑے ریچھ نے حملہ کردیا جس کے باعث مسماۃ (ر) شدید زخمی ہو گئی۔ جسے بالاکوٹ پہنچانے کے بعد مانسہرہ ریفر کیا گیا۔

عوام نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے اعلی احکام سے مالی امداد اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قیمتی جانوں کا ضیاع محکمہ کی نااہلی تصور ہوتی ہے اپنی ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو فوراً تبدیل کیا جائے یا پھر نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں