Skip to content

مانسہرہ پولیس کی کاروائی ،چوری شدہ 16 موٹر سائیکل برآمد،دو ملزمان گرفتار

شیئر

شیئر

عظم فراز ولد سرفرازسکنہ حال ٹھاکرہ نے مورخہ 15.08.2024 کوکوٹکے کے مقام سے اپنے موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کروائی۔درخواست پر پولیس نے فوری طور پر تھانہ صدر میں مقدمہ علت نمبر 477جرم 381A/34PPCرجسٹر کیا۔اورملزم/ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے اپنی انفارمیشن اکھٹی کرنا شروع کی اورٹیکنیکل زرائع استعمال کرنا شروع کرکے انٹیلیجنس بیس آپریشن شروع کیااور مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کی گئی۔پولیس نے دوران تفتیش دانش طارق نامی مشتبہ شخص کوحراست میں لیا اوراسے انٹاروگیٹ کیاجس نے دوران انٹاروگیشن کوٹکے کے مقام سے موٹرسائیکل چوری کی واردات کا اعتراف کرلیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کوٹکے کے مقام سے چوری کیا گیا موٹرسائیکل ریکور کرکے ملزم دانش کو مزید انٹاروگیٹ کیا تو اس نے وارادت میں شامل اپنے دوسرے ساتھی ملزم محمدساجد ولد دریمان کے بارے میں انکشاف کیا۔پولیس نے ساتھی شریک ملزم کو بھی گرفتار کرکے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کی تو ملزمان نے بتایا کہ اس موٹرسائیکل کے علاوہ بھی انھوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں سے بھی موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کی ہوئی ہیں۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید15قیمتی موٹرسائیکل بھی ریکور کرلیئے۔ضلع بھر میں دیگر موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے متعلق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
مانسہرہ پولیس نے دیگر صوبوں کی پولیس سے بھی رابطہ کرلیا ہے کہ ملزمان انھیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں تو قانونی کاروائی عمل میں لاکرتفتیش کے لیئے ملزمان کو انکے حوالے کیا جائے گا۔
مانسہرہ پولیس نے ریکور کیئے گئے موٹرسائیکلوں کی تما م ڈیٹیل جس میں موٹرسائیکلوں کے نمبر،انجن نمبر اور چیسسز نمبر شامل ہیں سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے تاکہ جس کسی کا موٹرسائیکل ہو وہ اپنے کاغذات لا کر قانونی کاروائی مکمل کرکے اپنا موٹرسائیکل لے جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں تھانہ سٹی پولیس نے بھی ایک کاروائی کے دوران مختلف مقامات سے چوری کیئے گئے3 موٹرسائیکل ریکور کرلیئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پھلڑہ کے رہائشی عتیق الرحمن ولد میر سلطان کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ ملزم کے دوسرے شریک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں