اپر کوہستان کماء برسین کے مقام پر مقامی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ /ڈولی) دریا برد ہو گٸی جس میں کئیگاہ جالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین افراد دریا میں ڈوب گیے ہیں۔
ریسکیو سروس کے ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے تینوں جوانوں کے نام محمد شیر ولد قیصر قوم خیرزہ خیل سکنہ کیئگاہ, نصیب خان ولد منظر خان قوم خیرزہ خیل سکنہ کیئگاہ اور فداء الرحمان ولد میر عالم خان قوم خیرزہ خیل سکنہ کیئگاہ معلوم ہوٸے ہیں , حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سروس 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں,مقامی افراد اور پولیس جاٸے حادثہ پر پہنچ گٸی ہے اور مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کی تلاش جاری رکھی ہوٸی ہے تاہم آخری اطلاعات تک نعشوں کی تلاش میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔مقامی لوگوں نے صوباٸی حکومت سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوٸے جاٸے حادثہ پر عوام کے روز مرہ سفر کے سلسلے میں متبادل نظام کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔