تھانہ خاکی کی حدود تمبر کھولہ سے چار اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان قیصر رشید ولد عبدالرشید کی مسخ شدہ بوری بند نعش میرا امجد علی روڈ پر چہیڑھ نکہ سے برآمد,کوہستان کے رہاٸشی ملزم رفیق ولد سید خان کی نشاندہی پر خاکی پولیس نے میرا امجد علی روڈ پر چہیڑھ نکہ کی جھاڑیوں سے بوری میں بند ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد کر لیا ۔خاکی پولیس نے مقتول کے والد عبدالرشید کی مدعیت میں ملزمان رفیق ولد سید خان,ایوب ,اورنگزیب ,راجہ پسران میر غضب کوہستانی اور عادل شاہ ولد غلام حیدر شاہ سکنہ تمبر کھولہ کے خلاف علت نمبر 331 کے تحت مقدمہ دج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایف آٸی آر کے مطابق ملزم رفیق ولد سید خان مقتول قیصر رشید کو کال کرکے گھر سے بلا کر اپنے موٹر ساٸیکل پر بٹھا کر میرا امجد علی روڈ چیڑھ نکہ میں لیکر گیا اور وہاں گولیاں مارکر قتل کر کے لاہور فرار ہو گیا تھانہ خاکی پولیس کے پاس چار اگست کو اطلاعی رپورٹ درج کرنے کے باجود پولیس نے نہ تو ایف آٸی آر درج کی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا مقتول کے ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم کو لاہور سے گرفتار کر کے لایا اور مانسہرہ لاکر ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی انوسٹی گیشن کے نوٹس میں لایا جنہوں نے ملزم کے اپنی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرکے پولیس کو موقع کی نشاندہی کرنے اور فوری ایف آٸی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ملزم نے موقع پر جا کر مقتول کے کی قتل شدہ نعش,موباٸل اور دیگر اشیاء کی نشاندہی کی اور پولیس نے جاٸے وقوعہ سے تمام اشیا برآمد کیں ۔زراٸع کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجہ ویلج کونسل کا چٸیر مین ہے ۔ملزم نے وجہ تنازعہ گزشتہ عام الیکشن میں عادل شاہ اور راجہ کے ساتھ جھگڑا بتایا ہے۔