جمعیت علماٸے پاکستان کے راہنما مولانا قدرت اللہ قادری کے بیٹے مولا عبدالستار قادری کی درخواست پر ضلع مانسہرہ میں تھانہ سٹی پولیس نے علت نمبر 719 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 298-A اور 153-A کے تحت سابق امیدوار براٸے قومی اسمبلی حلقہ این اے 14 اور مانسہرہ کچہری میں عراٸض نویس ثمر ااسلام عرف ثمری ولد نور السلام سکنہ دارہ مانسہرہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم کے خلاف درج ہونے والی ایف آٸی آر کے متن کے مطابق 9 اگست کو کنیٹ فرید آباد نزد پانو انٹر چینج ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے فیس بک پوسٹ شٸیر کی جس کے نیچے ثمر السلام نے توہین آمین کمنٹس کیے ,مدعی مقدمہ نے اپنی درخواست میں الزام عاٸد کیا ہے کہ ملزم ثمر السلام آباو اجداد سے احمدی فرقے سے تعلق رکھتا ہے اور اور ملزم اور اس کا خاندان خفیہ طور پر احمدی فرقے کی ترویج کے لیے سرگرم رہے ہیں اور عوامی شکایت پر ملزم کو تصدیق ایمان کے لیے دفتر ختم نبوت یوتھ فورس باضابطہ طور پر طلب کیا گیا اور ملزم اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے بیان حلفی بھی دے چکا ہے مگر اس کے باوجود فرقہ احمدیہ کی ترویج میں سرگرداں ہے اور ختم نبوت کانفرنس کی پوسٹ پر حسد,عناد اور منافقانہ سوچ پر مبنی کمنٹس اس کے احمدی فرقہ سے تعلق کو عیاں کرتے ہیں جس کے توہین پر مبنی کمنٹس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے اس کے غیر شرعی اور غیر قانونی اقدامات سے نقص امن کا اندیشہ ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جاٸے۔