Skip to content

انٹی کرپشن نے محکمہ جنگلات کے پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ایبٹ آباد میں کارروائی،محکمہ جنگلات کے فارسٹر,فارسٹ گارڈز اور بیریر انچارج اور آرا مشین مالک کو گرفتار کرکے مدمہ درج کر لیا۔محکمہ انٹی کرپشن زراٸع کے مطابق جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سہولت کاری میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ اینٹی کرپشن ایبٹ آباد ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک خان افسر، سی او سردار واجد نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن کو ٹھنڈیانی ایبٹ آباد میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایبٹ آباد ریجن ملک خان افسرنے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کٹائی میں ملوث محکمہ جنگلات کے تین اہلکاروں سمیت سمگلر کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد آرہ مشین اور لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی بھی برآمد کر کے قبضہ میں کر لی جبکہ بوگس اور جعلی رسیدیں بھی قبضہ میں کر لی گئیں۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں غلام مرتضیٰ فارسٹر، سید محسن شاہ فارسٹ گارڈ، قاسم شاہ فارسٹ گارڈ بیئریل انچارج ساون گلی، اورنگزیب ولد مرسلین آراء مشین مالک شامل ہیں۔معاون خصوصی ریٹائرڈ بریگیڈیئر مصدق عباسی اور ڈی جی اینٹی کرپشن صدیق انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک خان افسر نے کہا کہ ہزارہ میں غیرقانونی سمگلنگ اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے ملی بھگت میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں