ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی حدود کنیر کس پکنک پوائینٹ پر ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو جس کے نتیجے میں خانیوال کے رہائشی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3سیاح جاں جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے جن کو پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال مری منتقل کر دیا ہے
زراٸع کے مطابق ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث سیاح فیملی اس کی زد میں آگئی جس کے باعث نعیم صادق ولد صادق ، 15 سالہ انابیہ نعیم دختر نعیم اور سمیرا سکنہ خانیوال موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ وسیم نعیم اور سوزوکی ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جن کو بکوت پولیس اور مقامی افراد نے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا ہے۔مقامی زراٸع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والا حادثہ کا شکار خاندان مری کے زریعے سیر وسیاحت کے لیے سوزوکی گاڑی میں اس مقام پر آیا تھا اور ابھی گاڑی سے اتر ہی رہے تھے کہ کوہالہ بکوٹ سائیڈ جانے والا ٹریک بریک فیل ھونے سے سیاحوں کی سوزوکی پر چڑھ گیا ۔مقامی لوگوں اور چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی تھانہ بکوٹ پولیس چوکی کوہالہ نے موقع پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی