Skip to content

ایبٹ آبادبینک کا سیکورٹی گارڈ قتل,کینٹ تھانہ کی حدود سے نعش برآمد

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کے علاقے گھمبیر میں نجی بنک کے سیکورٹی گارڈ کو نامعلوم موٹرساٸیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کردیا جبکہ تھانہ کینٹ کی حدود چٹو دی گلی سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔پولیس زراٸع کے مطابق بینک کے سیکورٹی گارڈ پر فاٸرنگ کرنے والے موٹر ساٸکل سوار موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے۔زراٸع کے مطابق پولیس چوکی گھمبیر سے کچھ فاصلے پرگڑھی نور پور سے تعلق رکھنے والے احسام فخر جس نے گھمبیر میں ہی رہاٸش رکھی ہوٸی تھی ۔ گھمبیر میں ایک نجی بنک کا سیکورٹی گارڈ تھا اور گزشتہ روز ہفتہ کے دن عصر کی نماز کے وقت تھانہ لورہ کی پولیس چوکی گھمبیر سے چند فرلانگ کے فاصلے سے پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر ساٸیکل سواروں نے اس پر پستول سے فاٸرنگ کی اور عینی شاہدین کے مطابق گولی سر کولگی اور دوسری طرف سے نکل گٸی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اس وقت قریبی مسجد میں عصر کی باجماعت نماز ہورہی تھی اور نمازیوں نے بھی فاٸرنگ کی آواز سنی جبکہ عوام میں اس دلیرانہ قتل کی واردات کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جنہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف تھانہ کینٹ کی حدود چٹو دی گلی سے ایک پینتالیس سے پچاس سالہ شخص کی نعش ملی ہے جس کے مرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور تا حال شناخت بھی نہیں ہو سکی تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق ورثا کی تالاش جاری ہے اور مختلف زراٸع سے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں