Skip to content

آئی جی خیبر پختونخوا کا دورہ ہری پور ، پکار 15 ہریپور کنٹرول سنٹر کا افتتاح کردیا

شیئر

شیئر

آئی جی خیبر پختونخوا کا دورہ ہری پور ، پکار 15 ہریپور کنٹرول سنٹر کا افتتاح کردیا۔
پکار 15 کا مقصد شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانڈ کرنا ہے ۔
پکار 15 کی سروس 24 گھنٹے میسر رہے گی جس سے شہری کسی بھی پریشانی یا مسئلے میں پکار 15 پر پولیس کی بروقت مدد حاصل کرسکتے ہیں

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا۔ہری پور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر اور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی موجود تھے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے پکار15 کا افتتاح کیا۔ڈی پی او ہری پور نے پکار 15 سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تخفط کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ امن امان کے قیام کے لیے افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔دور حاضر میں پولیس اور عوام میں روابط کو مستحکم کرنے کے لیے مذید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیےپکار 15 وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس سے کمیونٹی پولیس کے فروغ میں مدد ملے اور ساتھ ہی شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا ۔آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈی پی او ہری پور اور انکی ٹیم کی جانب ہری پور کی عوام کے لیے پکار 15 کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہری پور کی عوام کو 24 گھنٹے کسی بھی مسئلے یا پریشانی کیصورت میں پولیس کی جانب سے بروقت رسپانڈ میسر ہوگا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں