Skip to content

ہری پور پولیس نے خاتون کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے کے الزام میں دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

ہری پورتھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، قتل میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار۔

ملزمان نے مقتولہ کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرکے خودکشی کا ظاہر کی ۔

تھانہ سٹی کی حدود محلہ درزیاں درویش میں مسماۃ(م) کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔مقتولہ کے ماموں شیر علی خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302.201.202.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ( PSP ) نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 04 ملزمان نوروز ولد محمد ایوب ،محمد اسلم عرف خائستہ خان ولد محمد ایوب،مسماۃ(گ)زوجہ عبدالصمد ،زوراج بی بی بیوہ محمد ایوب ساکنان وانا وزیرستان حال محلہ درزیاں درویش کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے مقتولہ کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرکے خودکشی ظاہر کی ۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں