Skip to content

صوباٸی وزیر مال نے سروس ڈلیوری سنٹر ایبٹ آباد کے تحصیلدار کو معطل کر دیا۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخوا نذیر عباسی کی ہدایت پر سروس ڈیلیوری سنٹر ایبٹ آباد میں بدانتظامی اور نااہلی پر تحصیلدار دلدار خان کو معطل کرکے عمار مشتاق کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی شوکاز نوٹس جا ری جب کہ تحصیلدار کے خلاف محکمانہ انکوائری کرکے فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیلدار دلدار خان کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالہ سے صوبائی وزیر نذیر عباسی کا کہنا تھا عوام کو پریشان کرکے خدماتی امور میں کوتاہی برتی گئی۔جس پر فوری ایکشن لیا گیا ہے اور متعلقہ افسران سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔واضح رہے کہ سروس ڈیلیوری سنٹر میں تحصیلدار دلدار خان کے خلاف کمپیوٹر عملہ نے احتجاج کیا تھا ۔زرائع کے مطابق انتقالات پر تصدیق کے لئے تحصیلدار نے اپنے نام کو درج کرنے پر اختلاف کیا تھا ۔سروس ڈیلیوری سنٹر کے عملہ کی ہڑتال پر صوبائی وزیر مال کی ہداہت پر بورڈ آف ریونیو نے نوٹس لیتے ہوئے بدانتظامی پر تحصیلدار دلدار خان کو معطل کرکے تحصیلدار عمار مشتاق کو ایڈیشنل چارج دیکر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں