ایبٹ آباد .
وزارت پانی وبجلی پاکستان نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خود مختار چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر کر کے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری وزارت پانی وبجلی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حمایت اللہ خان کو چیئرمین اور طاہر خان ،فضل خالق خان ،ثانیہ اکبر خٹک ،سعود اعظم کا آئندہ تین سال کی مدت کے لئے ڈائریکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے ہزارہ میں بجلی کا بوسیدہ نظام اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ہزارہ کے عوام نے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس کے لئے جدوجہد کرنے والے بانی چیئرمین ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی جمیل اختر تنولی سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جنہوں نے ہزارہ کے عوام کی نسلوں کے بقاء کے لئے خلوص نیت سے کوشش کی ۔اس ضمن میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی نائب صدر اختر تنولی نے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ
جس جس نے تعاون کیا ان سب کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے میرے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا وعدہ کیا تھا ایفا نہیں ھوا مگر خوشی ہوئی کہ ھزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا الگ بورڈ آف ڈائریکٹرز بن گیا امید ہے جلد ھزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی فعال ھو جائے گی .