Skip to content

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے مانسہرہ میں کلائمٹ چینج کے اثرات اور سماجی احتساب کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

شیئر

شیئر

جولائی 2024، مانسہرہ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کلائمٹ چینج کے اثرات، ان میں کمی اور سماجی احتساب کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ کا مقصد شہریوں اور سول سوسائٹی کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، تخفیف کی حکمت عملیوں اور سماجی احتساب اور اس کے ذرائع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ورکشاپ میں فرینڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالشکور نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن نے شرکا کو کلائمٹ چینج کی بنیادی اصلاحات، اس کے اثرات اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

کلائمٹ چینج ایکسپرٹ زینب طارق نے صوبائی کلائمٹ چینج پالیسی 2022 پر گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ صوبائی پالیسی میں کلائمٹ چینج کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر آبادیوں کے لیے جامع اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکا نے اپنے علاقے کے ماحولیاتی مسائل کی بھی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن ہزارہ ڈویژن سے جناب جہانزیب سماجی احتساب کے ذرائع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں شہریوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔

آخر میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن نے ٹی آئی پاکستان کے لیگل ایڈوائس سینٹر کے بارے میں بتایا اور شہریوں اور کمیونٹیزکی شمولیت کے ذریعے مؤثر کلائمٹ ایکشن میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ورکشاپ کا اختتام کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں