فرانس کے سماجی علوم کی ترقی و تحقیق کے بین الاقوامی ادارے French Institute for Advanced Studies نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو فیلوشپ پروگرام 2024-25 کے لیے منتخب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد الحمید فرانس میں ایک سالہ قیام کے دوران اپنے ریسرچ پراجیکٹ Community Archaeology in Himalayas: A Case Study in Chitral Valley, Pakistanپر تحقیقی سرگرمیاں مکمل کریں گے جس کے لئے مکمل مالی معاونت مذکورہ فیلو شپ سے فراہم کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی تحقیقی ادارہ یورپی یونین کے Horizon 2020 Research & Innovationکی مالی اعانت سے کام کرنے والا انسٹی ٹیوٹ ہے جس میں تحقیق مکمل کرنے کے لئے ادارے کو دنیا بھر سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی اور سخت جانچ پڑتال کے بعد اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کے حامل ماہر سکالرز کو چنا جاتا ہے۔ڈاکٹر عبد الحمید فیلو شپ کے تحت فرانس کی PSL Research University میں کام کریں گے جو عالمی سطح پر ٹاپ 50یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ امسال دنیا بھر سے صرف 15امیدواروں کو چنا گیا جن میں ہزارہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبد الحمید پاکستان سے واحد اور جنوبی ایشیاء سے دوسرے کامیاب امیدوار ہیں جو نا صرف خود ان کے لئے بلکہ ہزارہ یونیورسٹی اور پاکستان کے لئے بھی ایک منفرد اور قابل فخر اعزاز ہے ۔
شاہد ربانی پبلک ریلیشنز آفیسر
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ