Skip to content

تلیسر کوٹکے میں اراضی تنازعہ پر فاٸرنگ ,ایک بھاٸی قتل دوسرا زخمی۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ میں تھانہ صدر کی حدود کوٹکے تلیسر میں اراضی کے تنازعہ پر فاٸرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا,فاٸرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے محمد یوسف ولد شفیع سکنہ تلیسر کوٹکے نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھاٸی موسی اور طارق,شفاقت پسران زرخان اور لطیف ولد محمد اکبر کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ صبح پونے دس بجے کے قریب شبیر ولد قمر علی سکنہ کوٹکے مسلح حالت میں آیا اور آتے ہی کہا کہ آپ لوگ یہاں کیوں کام رہے ہو اور فاٸرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھاٸی موسی ولد محمد شفیع قتل جبکہ گولی لگنے سے میں شدید زخمی ہو گیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے علت نمبر 433 اور زیر دفعہ 302 اور 324 شبیر اور سفیر پسران قمر علی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔زراٸع کے مطابق مقتول کنگ عبداللہ ہسپتال میں کنٹریکٹپر ملازم تھا ۔
زراٸع کے مطابق پولیس چوکی کنگ عبداللہ ھسپتال کی بروقت کاروائی مرکزی قاتل کا بھائ و سہولتکار ہسپتال سے گرفتار۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ مرکزی کردار کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود کوٹکے تلیسر میں موسی ولد شفیع عمر 25/26 سال سکنہ تلیسر کوٹکے جو کہ درخت کاٹ رہا تھا کو شبیر ولد قمر علی سکنہ کوٹکے نے درخت کاٹنے سے منع کیا جسکے دوران دونوں میں تلخ کلامی ھوئے جس کے دوران شبیر نے فائرنگ کرکے موسی کو قتل کردیا جبکہ یوسف ولد شفیع کو زخمی کردیا، مقتول کی نعش اور زخمی کو مقامی افراد نے کنگ عبداللہ ھسپتال منتقل کردیا، جہاں پوسٹمارٹم کے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی. جبکہ مقتول کے بھائی زخمی یوسف کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا. جبکہ مرکزی ملزم کے بھائی اور ایف آٸی آر میں نامزد ملزم سفیر ولد قمر علی کو کنگ عبداللہ ہسپتال پولیس چوکی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال آمد کے موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی کردار و قاتل شبیر ولد قمر علی کی گرفتاری کیلۓ چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں